ریڑھی بانوں کیلئے علیحدہ بازار اور سکیم میں سائن بورڈ لگائے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے چھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا، ابتدائی طور پر گلبرگ سکیم میں نو کروڑ 58 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام کیے جائیں گے، ایل ڈی اے کی اپنی ہائوسنگ سکیموں میں سمارٹ سٹی ماڈل کا آغاز کیا جائے گا، لاہور میں موجود ایک سو سے زائد پرائیویٹ سکیموں کو بھی سسٹین ایبل ماڈل پر منتقل کیا جائے گا، فضائی آلودگی پر قابو پانے اور لیوایبل انوائرنمنٹ کی فراہمی کے لیے پلان بنایا گیا، سسٹین ایبل ماڈل کے لیے ایل ڈی اے کی چھ سکیموں کا چنائو کیا گیا، جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون اور سبزہ زار کو سمارٹ سٹی پلان کے تحت تبدیل کیا جائے گا، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں بھی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی ماڈل لاگو کیا جائے گا، چھ سکیموں میں سٹریٹ اور روڈ لائٹس کو سولر لائٹس پر منتقل کیا جائے گا، چھ سکیموں میں ہر شخص کی فٹ پاتھ تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا، گرین بیلٹس، ایکوافائر ری چارج اور بارشی پانی کو محفوظ بنانے پر بھی عمل کیا جائے گا، سمارٹ سٹی میں ریڑھی بانوں کے لیے علیحدہ بازار اور سکیم میں سائن بورڈ لگائے جائیں گے، سائیکل و موٹر بائیک لین،مرکزی تفریحی پارک اور سڑکوں پر پیچ ورک بھی کیا جائے گا۔