مشہور فلم ’ٹرانسفارمرز‘ کے مقبول وائس ایکٹر پیٹر کولن کا انتقال

مشہور فلم ’ٹرانسفارمرز‘ کے مقبول وائس ایکٹر پیٹر کولن کا انتقال

مشہور ہالی ووڈ فرنچائز ’ٹرانسفارمرز‘ کے مقبول کردار آپٹیمس پرائم کو اپنی آواز دینے والے لیجنڈری وائس ایکٹر پیٹر کولن آج 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق، پیٹر کولن کے ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بدھ کے روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔پیٹر کولن کے خاندان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ پیٹر کولن ایک مشہور کینیڈین وائس اوور آرٹسٹ تھے جنہوں نے کارٹون سیریز ’ٹرانسفارمرز‘ میں ’آپٹیمس پرائم‘ کی جاندار آواز کے لیے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ ان کی وفات سے صنعتِ وائس اوور میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔