میکسیکن وائس اداکار الیکزس اورٹیگا 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

میکسیکن وائس اداکار الیکزس اورٹیگا 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

میکسیکو کے معروف وائس اداکار الیکزس اورٹیگا جو ٹام ہالینڈ کے کردار اسپائیڈر مین کی لاطینی امریکی ہسپانوی میں ڈبنگ کرنے کے لیے مشہور تھے، 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی میڈیا نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی، جس کے باعث سوشل میڈیا اور خبری ویب سائٹس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی اسپائیڈر مین کی آواز تازگی اور جذبات کے ساتھ تھی، اور یہ کردار کے لیے بہترین تھی۔الیکزس اورٹیگا نے کپٹن امریکا: سول وار، ایوینجرز: انفینٹی وار، سٹار وارز: روغ ون، فائینڈنگ ڈوری اور بگ ہیرو 6 جیسی سپر ہیرو فلموں میں اسپائیڈر مین کی آواز دی۔ انہوں نے لوئس میگوئل: دی سیریز، تھرسڈیز وڈوز، ایل کانڈیڈاٹو اور دی ہاؤس آف فلاورز جیسے اسکرین پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔