مہاکمبھ میلے کی "وائرل مونالیزا" کی کہانی
بھارت میں جاری 26 جنوری تک کا مہاکمبھ میلہ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہیں، جنہیں "وائرل مونالیزا" کا لقب دیا گیا ہے۔ یہ لڑکی ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی ہے، اور اس کی گہری رنگت، خوبصورت آنکھیں اور معصوم مسکراہٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے مشہور ہو گئی ہیں۔مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز کی وائرل ہونے کے بعد لوگوں کا ہجوم خریداری کے لیے ان کے پاس آنے لگا، جس کے نتیجے میں بعض اوقات انہیں ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے اور انہیں گھر واپس بھیج دیا۔
رپورٹس کے مطابق، ایک معروف فلم ڈائریکٹر نے مونالیزا کو اپنی فلم "دی ڈائری آف منی پور" میں کردار کی پیشکش کی ہے، لیکن مونالیزا نے اس پیشکش پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
مونالیزا نے اپنے انٹرویو میں اپنی بڑھتی ہوئی شہرت کو اپنی قسمت قرار دیا اور فلم میں کام کرنے کے امکان پر مثبت ردعمل دیا۔ اس بات کا تو ابھی تک نہیں کہا جا سکتا کہ وہ فلم میں کردار ادا کرنے پر راضی ہوں گی یا نہیں، لیکن وہ انٹرنیٹ کی نئی سینسیشن بن چکی ہیں اور ان کی خوبصورتی کے چرچے ہر طرف ہو رہے ہیں۔