ملک میں المناک واقعات کے دوران ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

ملک میں المناک واقعات کے دوران ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں اپنی ایک سوشل میڈیا ویڈیو کے باعث تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

 انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ اس ویڈیو میں وہ کھلی چھت والی گاڑی میں بیٹھ کر کافی پی رہے تھے اور ایک مشہور گانے پر ڈانس بھی کر رہی تھیں۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ہانیہ عامر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک حالیہ المناک واقعات پر سوگوار ہے، ہانیہ عامر جیسے مشہور شخصیات کو اپنے پلیٹ فارم کو اہم مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے تھا۔خصوصاً، بعض صارفین نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ سے اس معاملے پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ، ہری پور کی 4 سالہ آیت نور کے مبینہ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا بھی ذکر کیا گیا، جس پر بھی صارفین نے اداکارہ سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ تنقید ایسے وقت میں آئی ہے جب عوام ملک میں جاری مختلف المناک واقعات پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مشہور شخصیات بھی اہم مسائل پر اپنی آواز بلند کریں۔