سوشل میڈیا پر متحرک اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس پر انہیں کافی پسندیدگی اور تبصرے مل رہے ہیں۔ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری کرتے ہوئے اور ڈانس کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی دیگر سرگرمیوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں گھڑسواری شامل ہے، اور وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں اداکارہ یشما گل کے ساتھ اس کے مشہور گانے 'غلط فہمی' پر رقص کرتی نظر آئیں۔گزشتہ دنوں ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر سے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہی ہیں، جو مداحوں اور سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔