مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل نے اپنی دوست کی بہن کی شادی میں ڈانس فلور پر خوب رنگ جمایا۔
دونوں نے معروف گانے "کنگا کنگا" پر رقص کیا، جس سے شادی کی تقریب کی رونق دوبالا ہوگئی۔ ہانیہ عامر فیروزی اور گولڈن لہنگے میں ملبوس ہوکر محفل میں جلوہ گر ہوئیں، جبکہ یشما گل نے بھی ہانیہ کے ساتھ ڈانس میں بھرپور شرکت کی۔ان کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، اور مداحوں کی جانب سے ان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے۔ اس دوران یشما گل کی دیگر دوستیں بھی شادی کی تقریب میں شامل ہوئیں، جن میں دنانیر مبین اور سونیا حسین بھی شامل تھیں۔ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں، جو تقریب کی خوشیوں کو مزید بڑھا رہی ہیں۔