ساہیوال (خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن ٹیم کا مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ پٹواری اوراس کا منشی رشوت لیتے گرفتار۔ سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن صہیب قیصر اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ریڈ کرکے محکمہ ریونیو ساہیوال کے حلقہ پٹواری 90/9-L عثمان اقبال اور منشی حمزہ الیاس کو شہری سے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے۔ ملزمان نے انتقال درج کرنے کیلئے رشوت طلب کی تھی۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔