پاکپتن(خصوصی رپورٹ) عارفوالا اینٹی کرپشن کی کارروائی، پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر پاکپتن کاشف ہاشمی نے ٹیم کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈ کرکے حلقہ 9KB کے پٹواری مظہر فرید کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بطور رشوت لی گئی رقم بر آمد کر لی -ملزم نے مد عی مقدمہ سے فرد بیع جاری کرنے کیلئے رشوت لی تھی۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔