پاکپتن(خصوصی رپورٹ) کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر زاینٹی کرپشن ساہیوال ریجن صہیب قیصر اور اْن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرتے ہوئے محکمہ ایریگیشن پاکپتن کے پٹواری آکاش علی کو شہری سے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر بر آمد کر لیے۔اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔