جوہرٹائون،گلبرگ،مزنگ سے گاڑیاں،شالیمار، برکی سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری ہو گئیں۔کوٹ لکھپت میں عابد سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل ، شمالی چھائونی میں وقاص سے 4لاکھ روپے اور موبائل،سمن آباد میں اقتدار سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل ،گجرپورہ میں ممتاز سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں عادل سے3 لاکھ روپے اور موبائل ،برکی میں وحید سے 2 لاکھ 20 ہزار اور موبائل ، لیاقت آباد میں طاہر سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ جوہرٹائون،گلبرگ اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار برکی اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔