ڈاکوئوں نے غیاث سے1لاکھ 80 ہزار ،عارف سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے
نواب ٹائون ، شادمان سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں ودیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوئوں نے فیکٹری ایریا میں غیاث سے1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں ریحان سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں عارف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں نوید سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں ہاشم سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون ودیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔دوسری طرف نواب ٹائون ، شادمان سے 2گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، اکبری گیٹ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔