ہارون سے 1لاکھ30 ہزار اورزیورات ، ہاشم سے سوا لاکھ چھین لئے
لاری اڈا ، سندر سے گاڑیاں،شادمان ،شالیمارسے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ میں ہارون سے 1لاکھ30 ہزار روپے، زیورات ، راوی روڈ میں ہاشم سے 1لاکھ25 ہزار،موبائل فون,ہڈیارہ میں مشتاق سے 1لاکھ 15 ہزار ، موبائل فون،ڈیفنس میں اصغر سے1 لاکھ 10ہزار ، موبائل فون,گرین ٹائون میں سلیم سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔لاری اڈا اور سندر سے گاڑیاں جبکہ شادمان ،شالیمار اور شاہدرہ ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔