جنوبی چھائونی سے سعود،باغبانپورہ سے اختر،گلبرگ سے جاوید کی موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں جمشید سے 4لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں سلطان سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں سکندر سے 4 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں تصور سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں محسن سے 3لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں امین سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ، کاہنہ کے علاقے میں یاور سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔جنوبی چھائونی سے سعود باغبانپورہ سے اختر اور گلبرگ سے جاوید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔