چالیس برس بھارتی قید کے بعد وطن لوٹنے والے سپاہی مقبول حسین کی آج 8ویں برسی ہے

چالیس برس بھارتی قید کے بعد وطن لوٹنے والے سپاہی مقبول حسین کی آج 8ویں برسی ہے

راولپنڈی میں سپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 وطن سے محبت اور فرض شناسی میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، جنہوں نے مشکل وقت میں جرات و بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا۔سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تھا اور وہ 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کے سپاہی تھے۔ انہوں نے 1965 کی جنگ میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کیا، دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کیا۔چار دہائیوں پر محیط بھارتی قید کے بعد 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس لوٹے، اور 28 اگست 2018 کو وفات پا گئے۔ ان کی زندگی وطن سے وفاداری، عزم اور بے مثال بہادری کی لازوال داستان ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔