پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک معروف اور مقبول نام، جنہوں نے مذہبی پروگراموں، رمضان ٹرانسمیشنز اور اپنے منفرد اندازِ میزبانی سے لاکھوں ناظرین کے دل جیتے، وہ ہیں عامر لیاقت حسین۔
آج چوتھی برسی ہے ان کی، جنہوں نے اپنی محنت اور خاص انداز سے میڈیا، مذہبی پروگراموں اور سیاست کے میدان میں اپنی ایک پہچان بنائی۔عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نیوز کاسٹر کیا اور بعد میں مذہبی پروگرام "عالم آن لائن" کی میزبانی کی۔ تاہم، انہیں اصل شہرت رمضان ٹرانسمیشنز سے ملی۔ان کے اندازِ گفتگو، حاضر جوابی اور نعت خوانی کی خاصیت نے انہیں ملک بھر میں مقبولیت دلائی۔
نہ صرف وہ ایک معروف میڈیا شخصیت تھے بلکہ سیاست میں بھی فعال رہے اور رکنِ پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔9 جون 2022 کو ان کا اچانک انتقال ہو گیا، جس سے ان کے مداحوں، ساتھی فنکاروں اور سیاسی حلقوں کو گہرا صدمہ پہنچا۔عامر لیاقت حسین کو پاکستان میں رمضان نشریات کو نئی جہت دینے والی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، اور آج بھی ان کا نام ٹی وی انڈسٹری کی نمایاں شخصیات میں شامل ہے۔