امریکی ریاست جارجیا میں یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ رقص کے دوران فلیٹ کی آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف جارجیا کی طالبہ کھلی کھڑکی کے قریب رقص کر رہی تھی کہ اچانک وہ کھڑکی سے نیچے جا گری۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ طالبہ کھلی کھڑکی کے قریب رکھے صوفے یا گدے پر رقص کر رہی تھی، جہاں سے گرنے کے بعد وہ عمارت کی دوسری منزل پر واقع سوئمنگ پول کے قریب جا گری۔پولیس کے مطابق طالبہ اسی اپارٹمنٹ کی رہائشی ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے، اس لیے اسے مجرمانہ واقعے کے طور پر تفتیش نہیں کیا جا رہا۔