بھارت کے شہر بنگلورو میں آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، جبکہ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کے اساتذہ کے سخت رویے اور مبینہ ہراسانی کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھو شری نامی طالبہ ایک سرکاری اسکول میں زیرِ تعلیم تھی۔ واقعے کا علم جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب اہلِ خانہ نے اسے اپنے کمرے میں مردہ پایا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ایک مبینہ ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ ملا ہے، جس میں طالبہ نے لکھا کہ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ایک استاد نے اسے سزا دی، 20 روپے جرمانہ عائد کیا اور مبینہ طور پر ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی دھمکی بھی دی، جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ غیر فطری موت کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کے تدریسی عملے کی جانب سے ان کی بیٹی کو مسلسل ہراساں کیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی صرف ایک روز اسکول نہیں جا سکی تھی، جس کے بعد اس کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا۔پولیس نے تاحال اہلِ خانہ کے الزامات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، جبکہ تحقیقات جاری ہی