سبحان اللہ مسجد بہاولپور کی تعمیر نو سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی ہے:وزارت اطلاعات

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت اطلاعات و نشریات نے بہاولپور کی سبحان اللہ مسجد کی تعمیرِ نو سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سمیت متعدد بھارتی میڈیا اداروں نے دعوی کیا کہ گزشتہ برس مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بہاولپور میں متاثر ہونے والی سبحان اللہ مسجد کی تعمیرِ نو تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت پاکستان نے 25 کروڑ روپے کی سرکاری فنڈنگ فراہم کی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق مسجد کی تعمیرِ نو کے لیے ریاست کی جانب سے 25 کروڑ روپے فراہم کرنے کا دعوی من گھڑت اور بے بنیاد ہے