لخت جگر کی خیریت سے واپسی پر والدین کا پولیس کو خراج تحسین، نیک خواہشات کا اظہار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے 15 کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے 3 سالہ سبحان کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیاپولیس کے مطابق کم عمر سبحان گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھٹک کر کافی دور چلا گیا تھا۔ کم سن ہونے کے باعث بچہ اپنا نام اور پتہ بھی نہ بتا سکا۔ بچے کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات، قریبی کیمروں کی مدد اور ہیومین ریسورس کی معاونت حاصل کی گئی جس کے نتیجے میں بچہ چند گھنٹوں میں مل گیا۔چوکی بیگم کوٹ پولیس کی کوششوں سے بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کیا گیا۔ لخت جگر کی خیریت سے واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیاایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت ریسپانس اور بچے کی بحفاظت بازیابی پر انچارج چوکی رضوان اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔