اسلام آباد (آئی این پی)وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے وزارت ہوابازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔ وزارت دفاع نے کابینہ کے فیصلے، کابینہ ڈویژن کے ایس آر او پر عملدرآمد مکمل کرلیا۔وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو بھجوا دیا گیا ہے۔