اسلام آباد(آئی این پی )وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کردیا۔وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اکیڈمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے ہوں گے، پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی، کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پرمبنی جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی