نیشنل پولیس اکیڈمی کو کاکول اکیڈمی کی طرح بنایا جائے:محسن نقوی

اس اکیڈمی کیلئے فوری 50کروڑ روپے لگائیں گے:اسلام آباد میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کردیا۔نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  نیشنل پولیس اکیڈمی ایک اچھا ادارہ ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی کو ایک بین الاقوامی معیار کی اکیڈمی بنانا ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی میں ابھی کئی چیزوں کی کمی ہے، ہم نے اس کام کیلئے ایک ٹاسک فورس بنادی ہے، خواہش ہے اگلے سال یہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی طرز کی ہو، یہاں آفیسرز سزا کے طور پر تعینات نہ ہوں، فوج کی طرح یہاں بھی بہترین آفیسرز تعینات کیے جائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ خواہش ہے یہاں تعینات ہونے والے آفیسرز کے الانسز بھی بہتر ہوں، اس اکیڈمی کو ایک سال میں پی ایم اے کے طرز کی اکیڈمی بنائیں گے، میں آج یہاں 50کروڑ کا بندوبست کرکے آیا ہوں، ہم اس اکیڈمی کیلئے فوری 50کروڑ روپے لگائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور والا ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بھی پاکستان کا بہترین سینٹر ہے، ہمیں آفیسرز کی ٹریننگ یہاں ہی کرنی ہے