ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کی آسان فراہمی کیلئے نیاسادہ درخواست فارم متعارف

لاہور( کرائم رپورٹر ) سٹیٹ بینک آف پاکستان ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر ایس ایم ای قرض کے لیے ایک آسان درخواست فارم متعارف کرا دیا۔ فارم کی نقاب کشائی مقامی ہوٹل میں سمیڈا کے زیر اہتمام سیمینار میں کی گئی۔ سیمینار سے سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا، رکن پی ایم سٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ آسیہ سائل، ای او/وائس چیئرمین پی بی اے منیر کمال ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی پی نجم الثاقب کے علاوہ دیگر شریک ہوئے۔