6 کلوچرس برآمدگی کیس میں ملز م کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار

منشیات  عدالت میں پیش کردینا کافی نہیں  گواہوں سے  شناخت کرانا بھی ضروری ہے:لاہور ہائیکورٹ
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے چھ کلو چرس برآمدگی کیس میں 14 سال قید کی سزا پانے والے ملزم ذوالفقار علی کو بری کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ سیل شدہ منشیات محض عدالت میں پیش کردینا کافی نہیں بلکہ دوران سماعت پارسل کھول کر گواہوں سے اس کی شناخت کرانا بھی ضروری ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ذوالفقار علی کی فوجداری اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی، ملزم پہلے ہی تقریبا تین سال قید کاٹ چکا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ منشیات کی محفوظ تحویل اور منتقلی کا مکمل سلسلہ ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، مادی ثبوت کی شناخت محض فنی کارروائی نہیں بلکہ منصفانہ ٹرائل کا اہم حصہ ہے۔