کولمبیا کے سابق صدر کو سنائی12 سال قید کی سزا کالعدم قرار

کرپشن کے  مقدمے میں پیش کئے گئے شواہد ناکافی اور قانونی طور پر کمزور تھے:عدالت
بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا کی اعلی عدالت نے سابق صدر الوارو اریبے کی دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات پر دی گئی 12سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد ناکافی اور قانونی طور پر کمزور تھے، جس کی بنیاد پر سزا کو معطل کر دیا گیا ہے۔