ٹرائل کورٹ کا پورا فیصلہ 25 سال سزا دینے کی وضاحت کرنے میں ناکام رہا ہے
ٹرائل کورٹ 45 روز میں کیس کی وجوہات پر مبنی دوبارہ فیصلہ کرے:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے شخص کی 25 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیاہے کہ ٹرائل کورٹ کا پورا فیصلہ 25 سال سزا دینے کی وضاحت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ٹرائل کورٹ 45 روز میں کیس کی وجوہات پر مبنی دوبارہ فیصلہ کرے۔ قتل عمد کے ملزم کو سزائے موت کیوں نہیں دی گئی ٹرائل کورٹ فیصلے کی وجوہات لکھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شادی سے انکار پر 24 سالہ لڑکی کے قتل پر سزا پانے والے مجرم شہزاد کی سزا کے خلاف اپیل پر8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔