پتوکی ( خصوصی رپورٹ )تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے سوا 2کلو سیزائد چرس برآمدکرلی،پولیس نیشادمان کالونی سیمنشیات فروش بشارت عرف موچھا کوپکڑکر 2کلو 305 گرام چرس قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزم کوپابندسلاسل کردیا، ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔