سپریم کورٹ‘ منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار

پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام، شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم سردار محمد کی سزا کی بریت کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزم اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث سپریم کورٹ ملزم کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کا حکم جاری کرتا ہے۔ جسٹس  اشتیاق ابراہیم نے تحریری فیصلہ میں لکھا گواہوں کے بیانات میں واضح تضادات موجود ہیں ریکارڈ کے مطابق پولیس گواہان کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے وقت اور مقام کے بیانات میں بھی فرق پایا گیا ہے جبکہ منشیات کی برآمدگی سے لیبارٹری منتقلی تک سیف کسٹڈی کا تسلسل بھی ثابت نہیں ہو سکا