بیوی قتل کرنیوالے کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل خارج

 یہ درد ناک تھا کہ بچوں نے اپنی ماں کو باپ کے ہاتھوں قتل ہوتے دیکھا
 کیس تاخیر سے رپورٹ کی وجہ یہ صدمہ ہوسکتا ہے جس سے فیملی گزر رہی ہوگی
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے شوہر کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ درد ناک تھا کہ بچوں نے اپنی ماں کو باپ کے ہاتھوں قتل ہوتے دیکھا، یہ مناظر غیر یقینی تھے کہ ایک شوہر اپنی ہی بیوی کو بچوں کے سامنے بے دردی سے قتل کر رہا تھا، کیس تاخیر سے رپورٹ کرنے کی وجہ یہ صدمہ ہوسکتا ہے جس میں سے فیملی گزر رہی ہوگی۔عدالتی فیصلے میں شوہر کے گھر بیوی کے قتل ہونے پر بار ثبوت شوہر پر عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کی تجویز دے دی، فیصلے میں کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ قانون ساز ایسا کوئی قانون متعارف کرائیں، ایسے قوانین سے خواتین، جو کہ معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے انکی زندگیوں کو بچایا جاسکے