فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے:عاصم افتخار

فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں:پاکستانی مستقل مندوب 
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے  فلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی آبادکاری بدستور جاری ہے، جنگ بندی کے بعد 1200 سے زائد فلسطینی شہید کردیئے گئے، جنگ بندی برقرار ہے تو حملے کیسے جاری ہیں؟۔ عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب میں کہا غیر قانونی آباد کاری، آباد کاروں کا تشدد اور جبری بے دخلی ختم کرنا ضروری ہے، سلامتی کونسل کے تمام ارکان مقبوضہ علاقوں کے الحاق کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم اور دیگر سنگین جرائم کیلئے جواب دہی یقینی بنائی جائے، پائیدار امن کے لئے  اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی غیر متزلزل ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔