غزہ میں مستقل جنگ بندی علاقائی امن کیلئے ناگزیر ہے:عاصم افتخار

 امریکہ اور حوثیوں میں جنگ بندی کا خیرمقدم‘یہ موقع ضائع یا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے
عالمی برادری   او سی ایچ اے کی انسانی امداد کی فوری اپیل پر جواب دے:مستقل مندوب
نیویارک (آئی این پی )   پاکستان نے حوثیوں اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو مثبت پیش رفت  ، اہم سفارتی کامیابی اور یمنی فریقوں کے درمیان داخلی سیاسی مکالمے کو فروغ دینے کا موقع قرار دیدیا ہے ۔ یہ بات یمن پر ا قوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب   عاصم افتخار احمد نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا  یہ موقع ضائع یا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، اسے ایک جامع اور یمنی زیرقیادت سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔عاصم افتخار نے یمن میں لاکھوں افراد کی مسلسل مصیبت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جو ایک دہائی سے زائد جاری تنازع اور خصوصا بحیرہ احمر اور وسیع تر مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی سے مزید سنگین ہوچکی ہے۔عاصم افتخار نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ جو کبھی صرف داخلی نوعیت کا تھا، اب ایک پیچیدہ علاقائی و بین الاقوامی بحران بن چکا ہے جس کے سنگین انسانی، سیاسی، معاشی اور ماحولیاتی اثرات ہیں۔