مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، صورتحال منفی سمت کی جانب جا رہی ہے
کوشش ہے مشرق وسطی تنازع کا پرامن اوربین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے
نیویارک(آئی این پی ) سینئر ترین سفارتکار و نامزد سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جا رہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کررہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تنازع کا پرامن اوربین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے۔انہوں نے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو، کشیدگی کم ہو اور لوگوں کو مذاکرات کی میز پر لائیں، سکیورٹی کونسل کا چارٹر تنازعات کو جنگ نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں تینوں ممالک شامل ہیں، مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جارہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔