بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے،ایازصادق

 کامیاب آپریشن کے دوران9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا 
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے اضلاع زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر ارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے