آبی ذخائر کے تحفظ کیلئے پنجاب میں چین کے اشتراک سے پراجیکٹ شروع کئے جاسکتے ہیں مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شین جیانگ وایغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری اور پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس کے پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ،ملک پروسیسنگ کے عمل کا ڈیجیٹل معائنہ کیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شین جیانگ وایغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری اور پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس  کے پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر پارٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو کا شکریہ ادا کیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کے صوبہ شین جیانگ کے پارٹی سیکرٹری اور پولیٹیکل کمشنرہی ژونگ یو کی دوراندیش قیادت کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 150 سال تقریب پر مبارکباد دی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک چائنہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی-پنجاب اور شین جیانگ صوبوں کے درمیان اقتصادی ترقی اور تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی-ملاقات میں میڈیکل، ایگریکلچر،اکانومی اور بزنس امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا-عوامی سطح(پیپل ٹو پیپل) پرایکسچینج پروگرام پر تفصیلی گفتگو ہوئی-پاکستانی طلباء کیلئے آن لائن ٹیکنیکل معاونت کی تجویز کا جائزہ لیاگیا-دریں اثناء  مریم نواز شریف نے چین کے دورے کے دوران سنکیانگ میں معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں کمپنی حکام نے ان کا وفد سمیت پرتپاک خیرمقدم کیا۔مریم نواز شریف نے ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جدید ڈیری فارمنگ و ملک پروسیسنگ کے نظام کا جائزہ لیا، کمپنی حکام نے وزیراعلی پنجاب کو مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلی نے ملک پروسیسنگ کے عمل کا ڈیجیٹل معائنہ کیا، جبکہ ماہرین نے انہیں دودھ کی پروسیسنگ اور دودھ، دہی سمیت دیگر مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس چین کے مختلف علاقوں میں جدید ترین ڈیری فارمنگ کے حوالے سے معروف ہے۔ کمپنی کے فارمز پر مویشیوں کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پرورش کی جاتی ہے جبکہ دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پروسیسنگ کی جاتی ہے۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں لائیو سٹاک کی بہتری اور فروغ کے منصوبے نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں، دیہی خواتین کی مالی خودمختاری اور مویشیوں کی افزائش نسل کے لیے خصوصی منصوبے بھی کامیابی سے جاری ہیں