سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر

 صدر آصف علی زرداری بیرون ملک جارہے ہیں ‘چیئرمین سینٹ  بھی ملک سے باہر  ہیں
اسلام آباد ( آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر ہو گئے،کابینہ ڈویژن نے سردار ایاز صادق کا قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک دورے پر جارہے ہیں،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی بھی ملک سے باہر ہیں