اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کا بطور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے اعتماد کا مظہر ہے۔سردار ایاز صادق نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھے گی۔قائم مقام صدر نے آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کے تسلسل کو قابلِ تحسین قرار دیا اور بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔