چین دوستی ہر آزمائش پر ہمیشہ پورا اتری ہے،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں، جانی و مالی نقصانات پر اظہارِ افسوس:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہارِ افسوس اورچینی قیادت اور عوام سے یکجیتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ پاک-چین دوستی ہر آزمائش پر ہمیشہ پورا اتری ہے،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ممالک قدرتی آفات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔