اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔صدر مملکت نے اپنے تعزیتی بیان میں سردارایاز صادق کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ اظہارہمدردی کیا ۔ صدر مملکت نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت ، اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی