پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں، سردار ایاز صادق

 پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے:  اسپیکرقومی اسمبلی 
اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں، جبکہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  سپیکر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے روابط پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی شاندار میزبانی پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی تعاون سے باہمی تعلقات مزید فروغ پائیں گے