سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی روضہ رسول پر حاضری

    مدینہ منورہ (یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو روضہ رسول پر حاضری دی۔ سردار ایاز صادق نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے، امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے اراکین بھی سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ تھے۔