اسلا م آباد(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بادل برسانے والا نیا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہورہاہے جس سے رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔