آج سے31مئی تک آندھی اور بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا:محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی  این پی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ، جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ، گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں سکردو اور ہنزہ، خیبرپختونخوا ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ اور ہنگو جبکہ بلوچستان ، کوئٹہ، ژوب، زیارت اور بارکھان سمیت دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواں، اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔