تین چار روز میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا:محکمہ موسمیات

 رواں ماہ وقفے وقفے سے  بارشوں کے تین سپیل ہوں گے : ڈپٹی ڈائریکٹر کی نجی ٹی وی سے گفتگو 
 اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر میں رواں ماہ دسمبر میں بار شیں ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی، رواں ماہ میں بارشوں کے تین اسپیل ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک نے کہا  ملک میں دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کے تین اسپیل ہونے کی توقع ہے۔پاکستان میں اگلے تین سے چار روز میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں بارش ہو گی۔