یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال فروخت کیے جائیں گے:ای سی سی

یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال فروخت کیے جائیں گے:ای سی سی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے 30.216 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے ملازمین کے لیے پیکج کی سمری پیش کی۔ ای سی سی نے بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن سے بندش کے اخراجات پورے کیے جائیں گے اور ملازمین کے حقوق و فلاح کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ ای سی سی نے اسٹورز کے واجبات، معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آن لائن شرکت کی۔