یوٹیلیٹی اسٹورز پر غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سبسڈی کی بحالی کا انتظار جاری ہے، مگر نومبر کا مہینہ بھی کم آمدنی والے افراد کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا۔
سبسڈی کی عدم بحالی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی کمی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں گاہکوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور گھی آئل جیسے بنیادی اجناس کئی ہفتوں سے دستیاب نہیں ہیں، جس پر صارفین میں اضطراب بڑھ گیا ہے۔ اس صورت حال نے غریب عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے، کیونکہ اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں قیمتوں کا فرق ختم ہو چکا ہے۔ اس کے باعث عوام دونوں مارکیٹس میں اشیاء کی قیمتوں میں فرق نہ ہونے سے مزید پریشانی کا شکار ہیں۔اس وقت غریب طبقہ سبسڈی کی بحالی اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی فراہمی کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں اور مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو سکے۔