یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔

نئے فیصلے کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق اس اضافے کا فیصلہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت سستی رہی گی، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف مل سکے گا۔اس اضافے کے باوجود، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ضروری اشیاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس سے قبل، وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کا مقصد ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اس کی بہتر کارکردگی کے لیے سفارشات تیار کرنا تھا۔ کمیٹی کا سربراہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو مقرر کیا گیا ہے اور کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔