یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 13 روپے فی کلو کم

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 13 روپے فی کلو کم

ویب ڈیسک:یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں 13 روپے کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئے نرخ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 153 روپے فی کلو تھی۔ذرائع کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے خریدی گئی چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر شوگر ملز مالکان نے 17 روپے فی کلو کمی کی، جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے قیمت میں کمی کی۔کارپوریشن نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی، جس کی خریداری 137 روپے فی کلو کی قیمت پر کی گئی تھی۔ اخراجات کے بعد کارپوریشن کو چینی تقریباً 152 روپے فی کلو کی قیمت میں پڑی تھی۔ اس کمی کا مقصد عوام کو سستی قیمت پر چینی فراہم کرنا ہے۔