ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیڑھ ہفتہ قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 140 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی تھی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ذرائع کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث چینی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم، اب بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں چینی سمیت پانچ بنیادی اشیاء پر سبسڈی ختم کر دی تھی، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔