تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا، پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی

تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا، پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق تربیلا ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے اور یہ حد عبور کر گئی ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1222 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1242 فٹ ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ سندھ کے اپر کیچمنٹ ایریاز اور دریائے جہلم کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ سندھ کے زیریں کیچمنٹ ایریاز اور راولپنڈی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح دریائے چناب کے بالائی اور زیریں کیچمنٹ ایریاز، اور دریائے راوی کے لاہور ڈویژن کے زیریں کیچمنٹ ایریاز میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دریائے ستلج کے زیریں اور اپر کیچمنٹ ایریاز میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔